شیاؤمی کمپنی نے اپنا پہلا اسمارٹ ہوم اسپیکر متعارف کروا دیا ہے۔ اسپیکر کو یی لائٹ نام دیا گیا ہے اور یہ ایمازون الیکسا کے تحت کام کرتا ہے۔اسپیکر کا ڈیزائن ایکو ڈاٹ سے ملتا جلتا ہے اور اس میں ایل ای ڈی رینگ اور والیوم کنٹرول بٹنز کو سطح پر شامل کیا گیا ہے۔یہ اسپیکر کاڈ کور کورٹیکس اے 53 پروسیسر کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں 256 ایم بی ریم اور 256 ایم بی میموری دی گئی ہے۔ڈیوائس میں چھ مائیکروفون شامل کیے گئے ہیں جو پانچ میٹر کی دوری سے بھی آواز کو سن سکتے ہیں۔اسپیکر کو بلیوتوتھ اور وائی فائے سے کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ یی لائٹ اسپیکر کی قیمت 199 یان ہے اور 31 جنوری سے شیاؤمی کے آن لائن اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
اسپیکر