Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلے صرف بندروں کے لیے نہیں ہوتے !‎

اگر آپ کا خیال ہے کہ کیلے صرف بندروں کے لیے ہوتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں . 
کیلا ڈپریشن کو ختم کرنے  میں مدد دیتا ہے . کیلے میں ٹرپٹوفین کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے  یہ سیروٹونن میں تبدیل ہو کر ذہنی دباؤ کو ختم کر کے موڈ خوشگوار بنا دیتا ہے .
محنت و مشقت والے کام سے پہلے صرف دو کیلے کھا لینا  توانائی اور بلڈ گلوکوز کا ایک ذخیرہ فراہم کر دیتا ہے . 
یہ سخت کام کاج کے دوران پٹھوں اور ٹانگوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے . 
جسم میں کیلشیم کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے . 
کیلا ورم اور ذیابیطس  سے محفوظ رکھتا ہے . وزن میں اضافے کے لیے بہترین ہے . اس میں موجود وٹامن بی 6 کی کثیر مقدار اعصابی نظام کو تقویت پہنچاتی ہے اور خون کے سفید خلیات  کے بننے میں مدد دیتی ہے . 
یہ خون میں آئرن کی مقدار بڑھا کر اینیمیا جیسے مسائل سے بچاتا ہے . 
کثیر پوٹاشیم اور قلیل نمکیات ہونے کے باعث  کیلے کو بلڈ پریشر کو کم کرنے اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھنے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے . 
مزید پڑھیں:
 

شیئر: