Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطار پیکٹس میں معیاری اشیا کی فراہمی کیسے یقینی بنائی جا رہی ہے

مسجد الحرام میں افطار تقسیم کرنے سے قبل ان کی جانچ کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام میں تقسیم کی جانے والی افطاری کو تقسیم کرنے سے قبل متعلقہ ٹیمیں تفصیلی جائزہ لیتی ہیں تاکہ روزہ داروں کو بہترین اور صحت مند افطاری مہیا کی جاسکے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین کی جانب سے اس بات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے کہ مسجد الحرام میں تقسیم کی جانے والی افطاری میں کسی قسم کی خرابی نہ ہو۔
متعلقہ ٹیمیں افطار پیکٹ میں موجود اشیا کی ایکسپائری ڈیٹ اور ان کی کوالٹی کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں تقسیم کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
متعلقہ ٹیمیں اس امر کو بھی یقینی بناتی ہیں کہ تقسیم کی جانے والی مائع اشیا مکمل طورپر سیل ہوں۔ اگر کوئی پیکٹ خراب ہوتا ہے اسے اہلکار افطاری میں شامل نہیں کرتے۔
واضح رہے اس سال افطاری تقسیم پروگرام کے لیے متعلقہ ادارے کی جانب سے رمضان سے قبل ضوابط جاری کیے گئے تھے۔
اس میں اس بات کی وضاحت کی گئی تھی کہ افطاری پیکٹس کن اشیا پر مشتمل ہوں اور کی کوالٹی کس طرح کی ہو۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے ضوابط میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ تقسیم کی جانے والی افطاری کم کیلوریز پر مشتمل ہونی چاہیے۔
علاوہ ازیں مخصوص اور معمر افراد کےلیے فراہم کی جانے والی افطاری بھی مطلوبہ معیار کی ہو۔

 

شیئر: