Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سگریٹ روزانہ پینے والوں میں دل کے دورے کا امکان کم

 پیرس..... طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 20 سگریٹ روزانہ کی بجائے ایک سگریٹ روزانہ پینے والوں میں دل کے دورہ کے امکانات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں ۔ یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ایلن ہکشا نے گزشتہ ادوار کی مطالعاتی تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگر کوئی 20 سگریٹ روزانہ پینے کی بجائے صرف ایک سگریٹ روزانہ پینا شروع کردے تو اس میں کوئی بیماری لاحق ہونے کے امکانات 1/20 یا دیگر الفاظ میں 5 فیصد کم ہو جاتے ہیںاور یہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان کے حوالہ سے ہے ۔ تاہم دل کے دورہ اور دماغ کی شریان پھٹنے کے حوالہ سے یہ درست نہیں ہے ۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ کی ایک ڈبی روزانہ پینے والوں کی بجائے ایک سگریٹ روزانہ پینے والوں میں دل کے دورہ کے امکانات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے سگریٹ نوشی میں بتدریج کمی کرنے والوں کی لازمی طور پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہرسال 70 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ 

شیئر: