Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیاپر ایک گھنٹہ کی مصروفیت نیند اڑانے کیلئے کافی ہے

ٹورانٹو.... آج کے دور میں جب ہر طرف سوشل میڈیا اور اسکا شہرہ ہے اکثر لوگوں کو یہ شکایت بھی ہورہی ہے کہ وہ ٹھیک سے نیند نہیں لے پاتے اور رات کروٹیں لیتے گزر جاتی ہے۔ یہ صورتحال بالخصوص نوجوانوں میں دیکھی جارہی ہے مگر کینیڈین سائنسدانوں نے باقاعدہ اس پر تحقیق کرکے بتایا کہ دوسری وجوہ اتنی اہم نہیں جتنی اہم سوشل میڈیا پر مصروفیت ہے۔ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا سے زیادہ دلچسپی لیتا ہے تو اسے یقین کرلینا چاہئے کہ رات کے وقت سوشل میڈیا پر ایک گھنٹے کی مصروفیت پوری رات خراب کرنے اور نیند سے محرومی کیلئے کافی ہے۔ ان سائنسدانوں کا کہناہے نیند نہ آنے کی بنیادی وجہ یہی ہے اور اس سوشل میڈیا کے زمرے میں واٹس ایپ، فیس بک ، اسنیپ چیٹ اور اسی قسم کی دیگر چیزیں شامل ہیں۔ صارف جتنے زیادہ ایٹس اورسائٹس کو استعمال کریگا وہ نیند سے اتنا ہی محروم رہیگا ۔ تحقیق کے مطابق نوعمر لڑکیاں اس مرض میں زیادہ مبتلا ہیں۔ جبکہ حقیقت یہی ہے کہ لڑکے بھی ان سے کم نہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہناہے کہ6سال کی عمر والے بچوں کو 10گھنٹے 45منٹ ضرور سونا چاہئے ورنہ پوری زندگی غیر فطری اور غیر صحتمند طور پر گزرے گی۔

شیئر: