ہند نژاد بچے نے آئن اسٹائن کو پیچھے چھوڑدیا
لندن ...برطانیہ میں ہند نژاد 10سالہ بچے نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسی عبقری شخصیات کو شکست دیدی۔ اس نے مینسا کے آئی کیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ بچہ کا نام ماہول گارگ ہے اور اس نے اپنے 13سالہ بڑے بھائی دھارو گار گ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ ٹیسٹ دیا تھا۔ پچھلے سال دھارو نے بھی اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 162نمبر حاصل کئے تھے۔ موہول کی عرفیت ماہی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اپنے بھائی سے آگے بڑھنے کا مقابلہ کرتا ہے۔ انکی والدہ دیویا گارگ نے کہا کہ جب گزشتہ سال اسکے بھائی نے زیادہ نمبر لئے تو ماہی کا کہناتھا کہ میں اب اس سے بھی زیادہ نمبر حاصل کرکے دکھاﺅں گا۔ یہ بچہ جنوبی انگلینڈ کے شہر ریڈنگ میں بوائز گرامر اسکول میں زیر تعلیم ہے او راس نے بھی 162نمبر ہی حاصل کئے ہیں۔ اسکے نمبر آئن اسٹائن اور ہاکنگ سے 2نمبر زیادہ تھے۔