کولہاپور ..... یہاں ایک بس دریا میں گرنے سے 13افراد ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے ۔ بس کوحادثہ کولہا پور میں ہوا ۔ یہ بس گن پت پور سے کولہا پور جارہی تھی۔ مرنے والوں میں3مرد ، 3عورتیں اور 9ماہ کے بچے سمیت 7 بچے شامل ہیں۔ راہگیروں نے حادثہ دیکھ کر پولیس اور فائربریگیڈ کو آگاہ کیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ 11افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک ہے جن میں سے ایک بعد میں ہلاک ہوگیا۔ دریا سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی ہے۔ بس میں 16افراد سوار تھے۔