Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کا راکٹ حملہ ، 7ہلاک

کابل ۔۔۔ افغان حکام نے کہاکہ غزنی صوبے میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی دستوں نے ان جنگوؤں کیخلاف ایک کارروائی شروع کی۔حکام نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے ایک راکٹ حملہ کیا گیا جو ایک گھر پر گرا جبکہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کر دی ہے۔ادھر جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں 2 افراد مارے گئے ہیں۔خودکش بمبار کا نشانہ ایک پولیس گاڑی تھی۔

شیئر: