Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بزم طارق عزیز “میں تبدیلیوں پر غور

 
 
پی ٹی وی کے پروڈیوسر مطلوب بلو چ اور آغا قیصر نے ”بزم طارق عزیز شو “میں عوامی دلچسپی کو بڑھانے کےلئے مختلف تبدیلیوں پر غور شروع کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کا مقبول ترین کوئز شو ”بزم طارق عزیز “کے پروڈیوسر مطلوب بلوچ اور آغا قیصر نے شو میں مزید دلکشی پیدا کرنے کے لئے مختلف گیمز شو مےں اضافے کے ساتھ دیگر آئیڈیاز پر غور شروع کردیا ہے تاکہ اس شو کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جاسکے ۔بزم طارق عزیز شو پی ٹی وی میں 38سال سے چلنے والا واحد کوئز شو ہے جو کہ پی ٹی وی کی تاریخ کا ریکارڈ ہے ۔ اسے مستبقل میں توڑنا نا ممکن ہے ۔
 

شیئر: