نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کی دہلی یونٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے ساتھ ان کی تصویر والے پوسٹر پوری دہلی میں جگہ جگہ لگا دیئے ۔ عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کو فائدے کے عہدے معاملے میں نااہل قراردیئے جانے کے بعد دہلی میں ضمنی انتخابات کے امکانات کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں تیزہونے لگیں۔بی جے پی کیجریوال کو گھیرنے کی تیاری میں لگ گئی ہے ۔ پوسٹروں میں کیجریوال پر الزام لگایا گیا ہے کہ لالو یادو کو چارہ گھوٹالہ کیس میں حال ہی میں سنائی گئی ۔سزا پر وہ خاموش کیوں ہیں؟ پوسٹر میں تحریر ہے کہ ’’کرپشن کے خلاف بات کرنے والے اور مبینہ ایماندار کیجریوال آج اپنے دوست لالو پرساد یادو کی سزا پر خاموش کیوں ہیں؟‘‘