مشرق وسطیٰ میں علاقائی خبروں کو توسیع اور مزید مستحکم بنانے کے لیے سی این این نے قطر کے میڈیا سٹی سے نئے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس سے خطے میں نیوز نیٹ ورک کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہو گی۔
عرب نیوز کے مطابق سی این این کے اس اقدام کا اعلان گذشتہ روز اتوار کو ایک معاہدے پر دستخط کے بعد کیا گیا اور بتایا گیا ’یہ اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد عالمی اور علاقائی سطح پر تخلیقی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سی این این کے لیے مشرق وسطٰی بہت اہم ہے: بیکی اینڈرسن
Node ID: 745471
-
فلسطینی اتھارٹی نے الجزیرہ کی نشریات عارضی طور پر بند کر دیں
Node ID: 883811
-
قطر سے آن ایئر ہونے والا نیا آپریشن ابوظہبی میں موجود مشرق وسطیٰ کے سی این این ہیڈکوارٹر اور دیگر مراکز کو مزید وسعت دے گا۔
ابوظہبی ہیڈکوارٹر سے ’کنیکٹ دی ورلڈ ود بیکی اینڈرسن‘ نشر کیا جاتا ہے،دبئی میں سی این این عربی کا ہیڈکوارٹر ہے اور خطے کے دیگر ممالک میں نیوز بیوروز موجود ہیں۔
قطر کے میڈیا سٹی میں سی این این کا نیا دفتر 2025 کی دوسری ششماہی سے کام شروع کرے گا اور ایک مخصوص ٹیم ڈیجیٹل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے عالمی رجحانات پر مبنی خبریں اور تجزیئے پیش کرے گی۔
اس نئے مرکز سے سی این این انٹرنیشنل کے لیے ایک جدید ہفتہ واری پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔
مشرق وسطیٰ ان دنوں عالمی خبروں کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، سی این این کا یہ توسیعی اقدام جیوپولیٹکس، بزنس، ٹیکنالوجی، سپورٹس کے علاوہ ثقافت اور سیاحت سے متعلق کوریج کو مزید مستحکم بنائے گا۔
![](/sites/default/files/pictures/February/29116/2025/cnnafdsfdsf520.jpg)
سی این این کی رپورٹ کے مطابق قطر میں نوجوان صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے صحافت اور پروڈکشن سے متعلق تربیتی پروگرام بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
سی این این ورلڈ وائیڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر و منیجنگ ایڈیٹر مائیک میکارتھی نے بتایا ہے ’ مشرق وسطیٰ کی خبروں کی بہتر کوریج کے لیے سی این این پُرعزم ہے۔‘
قطر میں نئے دفتر سے ہماری رپورٹنگ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا اس کے علاوہ جدید ترین سٹوڈیو سہولیات کے ساتھ ہفتہ واری شو کا اجراء کیا جائے گا۔
![](/sites/default/files/pictures/February/29116/2025/20250131-cnn-mcq.jpg)