Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 برس سے زائد عرصہ سے اپنا بقالہ چلانے والے غیرملکیوں کو مالکانہ حقوق ملنے کا امکان

 مدینہ منورہ.... 5برس سے زائد عرصہ سے اپنا بقالہ چلانے والے تارکین وطن کو مالکان حقوق دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔ تجویز میں یہ بات بھی شامل ہے کہ انہیں 3 برس کا آزاد اقامہ دیا جائے بشرطیکہ وہ 5 برس سے زیادہ عرصہ سے سعودی عرب میں اپنا کارو بار کامیابی سے چلا رہے ہوں۔ یہ اور ان جیسی دیگر تجاویز چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی پاسبان اتھارٹی نے بقالوں کی سعودائزیشن کے لئے10نکاتی منصوبے میں تجویز پیش کی ہیں۔6ماہ میں تدریجی طور پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اسکے تحت ریٹیل کے شعبے پر انحصار کیا جائیگا۔ سعودیوں اور غیر ملکیوں کے درمیان شراکتی معاہدے ہونگے۔ تجاویز کا مقصد سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا انسداد اوار سعودیوں کو بڑھ چڑھ کر کاروبار میں حصہ لینے کی رغبت دلانا ہے۔سعودیوں کو آسان شرا ئط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے۔ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے 10لاکھ اداروں سے قومی معیشت کو سالانہ 3ٹریلین ریال تک حاصل ہوسکیں گے۔ 10نکاتی پروگرا م میں اس امر پر زور دیاگیا ہے کہ موجودہ بقالوں میں اصلاحات لائی جائیں۔ موجودہ بقالوں اور تجارتی مراکز کے غیر ملکی مالکان کو 3برس تک آزاد اقامہ دیا جائے بشرطیکہ وہ 5برس سے زیادہ عرصے تک مملکت میں موجود ہوں۔ مذکورہ مشن کے اہداف کے حصول کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کیلئے ایک تجارتی کمپنی کی منظوری دی جائے۔850ملین ریال کا بجٹ منظور کیا جائے۔ تنازعات تیزی سے نمٹنانے کیلئے خصوصی عدالت تشکیل دی جائے۔

شیئر: