ریاض میں پہلی لیڈیز ٹریک سوٹ نمائش
ریاض.... ریاض میں پہلی بار لیڈیز ٹریک سوٹ نمائش 6فروری سے 9فروری تک ہوگی۔ ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی متعلقہ ادارے حصہ لیں گے۔ سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن اور ڈبلیو ایس ایف کے تعاون سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہورہا ہے۔ اس میں فیملی والوں کو بغیر فیس کے شرکت کی اجازت ہوگی۔