Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے،شاہد خاقان

کراچی ... وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت گورنرہاﺅس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ امن وامان کی صورتحال، کراچی آپریشن، گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی پیروی ،اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات اوراسٹریٹ کرائم پرتشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ ماورائے عدالت ہلاکتیں قابل مذمت ہیں۔ متعلقہ ادارے ایسے واقعات کے تدارک کےلئے اپنا کردارادا کریں۔ وزیراعظم نے واقعات میں ملوث ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعات میں ملوث عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکرقانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے ۔ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جامع اورموثرتحقیقات کرائی جائے۔جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہو ان کو بلاتفریق گرفتارکیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امن وامان کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں۔ امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھے گی ۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کراچی آپریشن سے شہرمیں امن قائم ہوا ہے۔ آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے قیام امن کے حوالے سے کراچی میں پولیس اوررینجرکی خدمات کو سراہا اورکہاکہ قومی سطح پراداروں کے درمیان قیام امن کےلئے اعدادوشماراورمعلومات کا تبادلہ ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے شہرمیں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کےلئے کارروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اورکہاکہ کراچی میں امن وامان کے قیام کےلئے وفاقی حکومت سندھ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

شیئر: