Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کو ہرا کر انگلینڈ نے ون ڈے سیریز1-4سے جیت لی

پرتھ: ٹام کیورن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا کر5میچوں کی سیریز 4-1 سے جیت لی۔ آسٹریلوی ٹیم 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔189 کے مجموعی اسکور پر عادل راشد نے اسٹوئنس کو آوٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اسٹوئنس کی 87 رنز کی عمدہ اننگز اور اینڈریو ٹائی کی محنت بھی ٹیم کے کام نہ آئی، ٹم پین نے بھی ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن کیورن نے اپنے آخری اوور میں انہیں شکار کر کے آسٹریلیا سے آخری میچ میں فتح چھین لی۔ کیورن نے کینگروز کے 5 کھلاڑی آوٹ کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کیورن میچ اور جوائے روٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پرتھ میں آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش ٹیم47.4 اوورز میں 259 رنزپر آوٹ ہو گئی، جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اینڈریو ٹائی نے روئے کو 49رنز پرآوٹ کر کے پہلی کامیابی حاصل کی۔ 117 پر جونی بیئرسٹو 44 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے، ایلکس ہیلز 35 رنز بناسکے۔ کپتان این مورگن پھر ناکام رہے اور صرف 3 رنز بنا ئے۔جوز بٹلر 21 رنز بنا سکے، انہیں ٹائی نے آوٹ کیا، معین علی 6 رنز بنا کر زمپا کا شکار بنے، عادل راشد نے 12 رنز بنائے۔ 258 کے اسکور پر انگلینڈ کی نویں وکٹ گری جب جوائے روٹ 62 رنز بنانے کے بعد ٹائی کی گیند پر کیچ ہو گئے، اینڈریو ٹائی نے 5 مچل مارش نے 2 جبکہ اسٹارک اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف کے قریب پہنچ کر میچ ہار گئی اور پوری ٹیم 49ویں اوور کی دوسری گیند پر 247 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کینگروز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 24 کے اسکور پر اسے وارنر کا نقصان اٹھانا پڑا جو 15 رنز بنا کر کیورن کی گیند پر بولڈ ہوئے، اس موقع پر ٹریوس ہیڈ اور اسٹوئنس نے مل کر ٹیم کا اسکور 86 تک پہنچا کر اسے سہارا دیا تاہم یہاں پر ہیڈ 22 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہو گئے۔کپتان اسٹیون اسمتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور صرف 12 رنز بنا سکے، مچل مارش کا بلا بھی نہ چلا اور وہ 13 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آوٹ ہوئے، 189 کے اسکور پر عادل راشد نے اسٹوئنس کو آوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلاتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ اسٹوئنس 87 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کے بعد آسٹریلیا کی یکے بعد دیگرے مزید 3 وکٹیں گر گئیں جس سے ٹیم دباوکا شکار ہو گئی، میکسویل 34 اور ٹائی 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، 203 پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم پین نے ایڈم زمپا کے ساتھ مل کر کایا پلٹنے کی کوشش کی لیکن 236کے اسکور پر کیورن نے زمپا کو آوٹ کر کے پارٹنرشپ توڑ دی، زمپا 11 رنز بنا سکے، اننگز کے 48ویں اوور میں پین نے جیک بال کو ایک چھکا اور چوکا لگا کر ٹیم کو فتح کی آس دلائی تاہم اگلے اوور میں کیورن نے پین کو آوٹ کر کے کینگروز سے جیت کی خوشی چھین لی۔ پین نے 34 رنز بنائے، کیورن نے 5 ،معین علی نے 3 اور عادل راشد نے ایک وکٹ لی۔

شیئر: