Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری خزانہ لوٹنے کی شکایات 37فیصد

ریاض .... 1438-39ھ کے دوران انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے (نزاھة ) کو 37فیصد شکایات سرکاری خزانہ لوٹنے کی بابت موصول ہوئیں۔1437ھ کے مقابلے میں 30فیصد شکایات زیادہ کی گئیں۔ علاوہ ازیں اثر و نفوذ کے بیجا استعمال اور دفتری اختیارات کے غلط استعمال کی شکایات 21فیصد کی گئیں۔نزاھة کے عہدیداروں نے بتایا کہ دو تہائی شکایات ایسی ریکارڈ پر آئیں جن کا محکمے کے دائرہ کار سے تعلق ہی نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق مالیاتی و انتظامی شکایات 60فیصد ،خدمات عامہ میں کوتاہی 17فیصد ،مالیاتی و انتظامی خلاف ورزیاں 12فیصد، منصوبہ جات میں کوتاہی 10فیصد اور قوانین و ضوابط میں کوتاہی کی بابت ایک فیصد شکایات موصول ہوئیں۔
 

شیئر: