Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی اسمبلی گیلری میں ٹیپو سلطان کی تصویر پر بی جے پی کا اعتراض

نئی دہلی۔۔۔۔۔ شیر میسور ٹیپو سلطان کے سلسلے میں کرناٹک سے شروع ہونیوالا تنازع دہلی تک آپہنچا۔گزشتہ روز اروند کیجریوال نے ودھان سبھا کی گیلری میں 70مجاہدین آزادی کی تصاویر آویزاں کرائیں جن میں ٹیپو سلطان کی بھی تصویر تھی۔اس گیلری میں ٹیپو سلطان کی تصویر لگائے جانے پر بی جے پی رکن اسمبلی اوپی شرما نے اعتراض کیا۔اسی طرح راجوری گارڈن سے بی جے پی رہنما ایس اے ڈی منجندر سنگھ سرسر نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو شخصیت ہمارے لئے متنازع ہے، اس کی تصویر کیوں لگائی گئی؟بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے عام آد می پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی سے پوچھا تھا کہ وہ اپنی پارٹی یا آر ایس ایس کے لوگوں کا نام بتائیں جنہوں نے جنگ آزادی میں کوئی کردار ادا کیا ہو لیکن کسی نے کوئی نام نہیں دیا۔دہلی ودھان سبھا کے اسپیکر رام نواس گوئل نے کہا کہ ہمارے آئین کے صفحہ144پر ٹیپو سلطان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی کو اعتراض کے بجائے وکاس کی باتیں کرنی چاہئیں۔ گوئل نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی تصویر کو لگانا فخر کی بات ہے جنہوں نے جنگ آزادی میں انگریزوں کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔

شیئر: