Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں بجلی کا بحران

یروشلم ....غزہ کی وزارت صحت نے علاقے میں بجلی کے بحران اور جنریٹروں کےلئے ایندھن کے ختم ہونے سے شہر کے ایک ہسپتال کو بند کر دیا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق علاقے میں جاری بجلی کے بحران اور جنریٹروں کے لئے ضروری ایندھن کے خاتمے سے غزہ کے شمال میں واقع اسپتال کو بند کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بند کئے جانے والے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دیگر سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غزہ کو توانائی کے معاملے میں 2006 ءسے لے کر اب تک شدید مشکلات کا سامنا ہے، علاقے کو 600 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جس کا محض 210 میگا واٹ حصہ پورا کیا جا رہا ہے۔

شیئر: