Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

 اسلام آباد... پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پیر کو رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ تھامس ڈریو نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے خلاف مقدمات کو انتقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ان کے بیٹوں کے کاروبار کے حوالے سے بے بنیاد سوالات اور اعتراضات اٹھائے گئے۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ 

شیئر: