ریاض..... قومی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ جدہ میں کسی قسم کا دھماکہ ہوا اور نہ ہی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے ۔ دوسری جانب مکہ مکرمہ گورنریٹ کی جانب سے بھی دھماکوں اور زلزلے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔ شہری اور مقیمین افواہوں سے گریز کریں ۔