Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” پدماوت“ نے 4روز میں110کروڑکما لئے

بالی وڈکی متنازعہ فلم ’پدماوت‘ نے نمائش کے چوتھے روز ہی 100 کروڑ روپے سے زائد کمالئے۔ ہندوستانی باکس آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’پدماوت‘ پیر تک تقریباً 110 کروڑ روپے کما چکی ہے۔اس فلم میں دیپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی، رنویر سنگھ نے علاءالدین خلجی اور شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔فلم میں تینوں اداکاروں کی اداکاری کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔انتہا ءپسند ہندوﺅں کی تمام دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوئیں اور فلم ’پدماوت‘ 2018 میں 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بالی وڈ فلم بن چکی ہے۔یہ فلم ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں شاندار بزنس کررہی ہے ۔
 
 

شیئر: