کراچی ...نقیب محسود قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راوانوار کو معطل کردیا گیا ۔ سابق ایس ایس پی ملیر راوانوار کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ راو انوار اب تک کسی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور نہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی زحمت کی۔ ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے راوانوار تاحال روپوش ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک الطاف کو بھی معطل کردیا گیا ۔ دریں اثناءراو انوار کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس نے اسلام آباد میں بھی چھاپے مارے لکین انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے راو¿انوار کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اورآئی جی سندھ کو راو¿انوار کی گرفتاری کیلئے 3 دن کی مہلت دی تھی