Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم خوابی بھی بچوں کو موٹا اور وزنی بنا رہی ہے، نئی تحقیق

ورجینیا..... امریکی سائنسدانوں نے بچوں کے مٹاپے کی شرح میں ہولناک اضافے کے بارے میں تحقیقی کام شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ بچوں او رنوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کے موٹے ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کم سوتے ہیں اور کم سونے کی وجہ سے انہیں بھوک زیادہ لگتی ہے جس سے انکا نظام ہضم بگڑجاتا ہے اور مٹاپا اپنا اثر دکھانے لگتا ہے۔ صورتحال گمبھیر ہوجائے تواس طرح کم سونے اور زیادہ کھانے والے بچے مقررہ حد سے زیاد وزنی اور موٹے ہوجاتے ہیں۔ ورجینیا میں اس حوالے سے تحقیق کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ 1970ءکے بعد سے امریکی بچوں میں مٹاپا3گنا بڑھ گیا ہے۔ امراض اطفال کے ماہرین بھی بارہا خبردار کرتے رہے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کی نیند پر توجہ دیں اور ایسے حالات پیدا کریں کہ وہ کم سے کم 7تا 8گھنٹے ضرور سو سکیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ صرف چند راتوں کی کم خوابی جگر اور دوسری اقسام کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکہ میں امراض کے کنٹرول اور انسداد کے ادارے کا کہناہے کہ ہر پانچویں بچہ مقررہ حد سے زیادہ وزنی اور موٹا ہوچکا ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے اور اسے روکنا چاہئے۔

شیئر: