مختلف ممالک میں مقیم بلوچ و بڈانی قبیلے کا عالمی رفاہی ادارہ قائم کیاجائیگا
طائف(ابوعلی بڈانی) مقامی استراحہ میں بڈانی قبیلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بڈانی بلوچ اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب کیاگیا۔ عبدالحمید آل بڈانی سعودی عرب کے صدر منتخب کئے گئے ۔نائب صدر محمد اختر بڈانی، سینئرنائب صدر زاہد عبدالعزیز ، نائب صدر عبداللہ محمد شفیع ،جنرل سیکریٹری حاجی اقبال عبدالعزیز ، نائب جنرل سیکریٹری محمد طارق عبدالرحمن، فنانس سیکریٹری راشد عباس منتخب ہوئے۔ انفارمیشن سیکریٹری ممتاز احمد بڈانی، ایڈمن عبداللہ بڈانی جبکہ کمپیوٹر میڈیا گروپ میں شوکت خان بڈانی، یاسر خان بڈانی، فیاض احمد اور توصیف الرحمن کو منتخب کیا گیا۔ اسی طرح پاکستان میں مختلف شہروں میں رہنے والے بڈانی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے عہدوں کے انتخاب کیلئے ممتاز احمد بڈانی کو جج مقرر کیا گیا ہے جو میرٹ پر عہدیدار مقرر کرکے ان کے نام مرکزی قیادت کو ارسال کریں گے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر عبدالحمید بڈانی اور اختر خان بڈانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڈانی بلوچ اتحادویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا مقصد ان بھائیوں کی خدمت کرنا ہے جو اتنی استطاعت نہیں رکھتے کہ اگر بیمار ہوجائیں تو صحیح طور سے اپنا علاج کرا سکیں ،یتیم بچیوںکی شادی کے ا نتظامات کرا سکیں ۔ بچوں کی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔ ایسے مسائل کو حل کرنا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ عنقریب ایک کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا جس میں سعودی عرب اور پاکستان میں مقیم آل بڈانی بلوچ اقوام کے تعاون سے بین الاقوامی رفاہی ادارہ تشکیل دیں گے جس میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے شیئرز ہونگے ۔ کمپنی کو پہنچنے والا فائدہ رفا ہی کاموں پر خرچ کیا جائیگا۔ تقریب میں مدنی خان بڈانی، عبدالرئوف عبدالقیوم۔شوکت خان۔ یاسر اجمل، عبدالمجید بڈانی، عبدالباسط، حضوربخش، سردار سیف اللہ خان، صادق خان بڈانی، عبدالسلام اقبال،راشد عباس، عبداللہ،لیاقت علی بڈانی ،عبدالرشید، سمیع خان بڈانی، اصغرخان بڈانی کے علاو کثیر تعداد میں دیگر کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔