واشنگٹن .... امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے امکان کا اظہار کیا ہے کہ روس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کو ہدف بنائے گا۔ مائک پومپیو نے سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاحال امریکہ اور یورپ کے معاملات میں مداخلت کی روسی کوششوں میں قابل ذکر کمی کا کوئی عندیہ نہیں ملا ہے۔