Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پتہ نہیں راو انوار کہاں چھپا ہے ،مرادعلیشاہ

اسلام آباد/کراچی ... وزیراعلیٰ سندھ مراد علیشاہ نے کہا ہے کہ راو انوار کے مسئلے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔ 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی کی سفارشات پر اس کی اصل روح کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ نہیں پتہ کہ راوانوار کہاں چھپا ہوا ہے۔ مگر یہ جانتا ہوں کہ کوئی بھی ملزم قانون سے زیادہ طاقتور نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس راﺅ انوار کی گرفتاری کےلئے سخت محنت سے کام کررہی ہے۔دیگر صوبائی حکومتوں اور ایجنسیوں سے بھی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ دریں اثناءاسلام آباد میں پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راو انوار کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا ہے۔گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ راوو انوار کی ملکیت نہیں تھا ۔ ادھرچیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے اپنے ویڈیو پیغام میں نقیب اللہ محسود کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقیب اللہ بھی میرے بیٹے کی طرح تھا۔ نقیب اللہ محسود کے قتل کا جتنا دکھ اس کے والد کو ہے اتنا ہی مجھے ہے۔ نے کبھی غلط کام نہیں کیا اور نہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ہوں، حلفاً کہتا ہوں کہ 8 سال سے میرے پاس 2طیارے ہیں۔راو انوار نے کبھی بحریہ ٹاون کا طیارہ استعمال نہیں کیا۔

شیئر: