Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل آئی پی ایل میں کس طرح شامل ہوئے

 
نئی دہلی:انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے ڈائریکٹر آف کرکٹ وریندر سہواگ نے جار ح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو آخری لمحات میں اپنے ا سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتا دی ۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کامیاب ترین بلے باز کرس گیل آج کل انتہائی بری فارم کا شکار ہیں اور پہلے انہیں پاکستان سپر لیگ میں کسی ٹیم نے اپنے ا سکواڈ میں شامل نہیں کیا اور اب انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی کے وقت پہلے روز انہیں کسی ٹیم نے نہیں خریدا اور دوسرے دن بھی نیلامی کے آخری لمحات تک وہ کسی آئی پی ایل ٹیم کا حصہ نہیں تھے جب کنگز الیون پنجاب کے ڈائریکٹر آف کرکٹ وریندر سہواگ نے ٹیم کی مالکہ پریتی زنٹا کے کان میں کچھ کہا جس کے بعد انہوں نے کرس گیل کو 2کروڑ روپے کی بنیادی قیمت پر خریدا۔

شیئر: