Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک ڈرائیور نے نشہ کی حالت میں سگنل توڑ دیا، متعدد گاڑیاں تباہ

بوریل ٹائون شپ ، پینسلوانیا....   نشہ ویسے ہی خراب چیز ہے۔ انسان کو کہیں کا نہیں رکھتا اور جب وہ گاڑیاں وغیرہ چلا رہا ہو تو وہ نہ صرف اپنی جان جوکھم میں ڈالتا ہے بلکہ  دوسروں کی زندگیوں سے بھی کھیلتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت پیش آیا جب بوریل ٹاؤن شپ کے چوراہے کے قریب واقع روٹ نمبر 22نامی سڑک پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے  ایک شخص نے نہ صرف سگنل توڑا بلکہ سگنل توڑنے کے بعد یکے بعد دیگرے 7گاڑیوں کو ٹکر بھی ماری جن میں ایک اسکول بس بھی شامل تھی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال 13نومبر کو پیش آیا تھا تاہم عدالتی کارروائیوں کے بعد اس بارے میں تفصیلی رپورٹ اب جاری ہوئی ہے۔ ہنٹر گیسولین نامی ٹرک ڈرائیور نے  مقدمے کی سماعت کے دوران یہ اعتراف کیا کہ اس نے ٹرک ڈرائیو کرنے سے ذرا ہی پہلے منشیات استعمال کی تھی جبکہ مقامی پولیس کا کہناہے کہ حادثے کے وقت وہ انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا تھا اور جس طرح حادثہ پیش آیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ ٹرک اسکے قابو سے باہر ہوچکا تھا۔ اس پورے حادثے کی فوٹیج ڈیش کیم  پر جاری ہوئی ہے۔ جس میں حادثے کی تمام تفصیل نظرآرہی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک دوسری گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گیا جبکہ دوسرا زخمی ابتدائی طبی امدادکے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ اسکول بس میں سوار کوئی بھی طالب علم  زخمی نہیں ہوا۔ جاری ہونے والی وڈیو 30سیکنڈ دورانیہ کی ہے ۔

شیئر: