حرمین ٹرین سے80تاجر خواتین کا سفر
مدینہ منورہ.... آج یکم فروری 2018ءجمعرات کو حرمین ایکسپریس ٹرین مدینہ منورہ سے رابغ کیلئے تجرباتی طور پر چلائی جائیگی۔ اس سے 80سے زیادہ تاجر خواتین سفر کرینگی۔ ایوان تجارت کے ماتحت بزنس ویمن سینٹر نے اس حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے۔ تاجر خواتین کو کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور پرنس محمد بن سلمان بزنس اینڈ مینجمنٹ کالج کا بھی دورہ کرایا جائیگا۔