جاپان ، معمر افراد کی رہائش میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
ٹوکیو۔۔۔جاپان میں معمر افراد کی رہائش میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور8 مرد شامل ہیں۔ شمالی علاقے ہوکیڈو میں واقع اس 3منزلہ عمارت میں لگی آگ کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کے عملہ کے درجنوں ارکان نے حصہ لیا۔آتشزدگی کے باعث عمارت کی ایک چھت بھی گر گئی۔عمارت میں کل 16 افراد مقیم تھے جن میں سے5 محفوظ رہے۔حکام نے واقعہ کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔