Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سرد جنگ کی دقیانوسی ذہنیت ترک کرے، چین

بیجنگ۔۔۔چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کو خطرہ قرار دینے پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان ہو چی انگ نے اپنے بیان میںامریکہ پر واضح کیا ہے کہ اسے سرد جنگ کی دقیانوسی ذہنیت کو ترک کر کے چین کے ساتھ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ امریکہاپنے اختلافات کو ایک حد میں رکھ کر دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے کام کرے۔چین کے وزیرِ اعظم لی کی یانگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے مستحکم تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات دونوں ملکوں کے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
 

شیئر: