Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری نگر میں زلزلے سے زیر تعمیر فلائی اوور کا ستون گر کر تباہ

سرینگر،نئی دہلی۔۔۔۔سری نگر میں زلزلے کے باعث ایئرپورٹ روڈ پر زیر تعمیر ڈھائی کلو میٹر طویل رام باغ جہانگیر چوک فلائی اوورکا ایک ستون گر کر تباہ ہوگیا۔اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ستون گرنے سے وہاں موجود کرین کوشدید نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر بعدآنے والے زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ کا مرکز37.4شمالی عرض البلد اور 69.6مشرقی طول البلد پر افغانستان ،تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 190کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ذرائع کے مطابق دہلی اور شمالی ہند کے علاوہ  جموں کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شیئر: