Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدمعاش ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کی ”کھال “ اتار لی

 ہوسٹن ، ٹیکساس.... آپ کو یقین نہ آئے وہ الگ بات ہے مگر ٹھگنے والے لوگوں کی کمی کہیں نہیں ہوتی۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک سیاح کے ساتھ پیش آیا۔ جب ہوسٹن سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے نے میامی ایئرپورٹ سے ہالینڈے بیچ پر واقع ہوٹل تک آنے کے لئے 800ڈالر ادا کئے۔ جو کسی کی” کھال اتارنے“ کے مترادف ہے۔ سیاح جوڑے کا کہناہے کہ اس وقت انکے پاس اتنی رقم نہیں تھی مگر ٹیکسی کے کرائے کی ادائیگی کیلئے انہیں اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا پڑا۔ جسوقت ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے فون کے توسط سے انکے کریڈٹ کارڈ کو اے ٹی ایم تک بھیجا اس وقت گاڑی میں اندھیرا تھا اور اسی وجہ سے سیاح جوڑا یہ نہیں دیکھ پایا کہ جس حساب سے چارج کیا جارہا ہے۔ جب انہیں کریڈٹ کارڈ کا بل موصول ہوا تو پتہ چلا کہ انکے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہوا ہے اور محض 70ڈالر کی مسافت کیلئے ان سے 777.44ڈالر وصول کئے گئے ہیں یعنی ہر میل کے سفر کیلئے ٹیکسی ڈرائیور نے ان سے 35ڈالر وصول کئے ۔ میامی ہیرالڈ کے مطابق ٹریفک حکام نے اس فراڈیئے ٹیکسی ڈرائیو رکی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر: