شیر کا پنجہ تبدیل کرنیکا آپریشن
ناگپور ..... مہاراشٹر کی اینیمل فشریز سائنس یونیورسٹی کے ممتاز ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ایک شیر کے زخمی پنجے کو کاٹ کر دوسرا پنجہ لگانے کا آپریشن کیا جائیگا۔ یہ شیر شکاریوں کی جانب سے جال بچھائے جانے کے بعد وہاں پھنس گیا تھا اور پنجہ زخمی کروا بیٹھا تھا۔ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ششرت نے کہا کہ اب تک دنیا بھر میں کتوں اور ہاتھیوں کے اس طرح کے آپریشن ہوتے رہے ہیں لیکن ہم شیر کا آپریشن کرینگے جودنیا میں پہلی بار ہوگا۔ یہ شیر 8سال کا ہے۔ اسکا وزن 200کلو ہے او رخیال ہے کہ یہ ہند کا سب سے وزنی شیر ہے۔ اسے تکلیف میں دیکھ کر ہمیں بھی پریشانی تھی۔