Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں ابتدائے اسلام کے دور کی مسجددریافت

عسیر.... بیشہ کمشنری میں اسلام کے اولین دور کی مسجد کی بنیاد دریافت ہوئی ہیں ۔ محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مسجد 616 میٹر مربع پر بنائی گئی تھی جو ابتدائے اسلام کے زمانے کی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ اور سیاحت کے بیشہ ریجن کے ڈائریکٹر عبداللہ الاکلبی کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی مسجد کی محراب نصف دائرے میں بنی ہوئی ہے ۔ بیرونی صحن سے ملحق مشرقی اور جنوبی سمت میں2کمرے رہے ہوں گے جن کی اب صرف چند دیواریں باقی ہیں ۔مسجد کے دائیں جانب پانی ذخیرہ کرنے کا تالاب بھی ہے جس کے آثار واضح ہیں ۔ماہرین کو وہاں سے غلہ ذخیر ہ کرنے والا مٹی کا بنا ہوا کین بھی ملا ہے جو اس زمانے میں رائج رہا ہو گا ۔ دریافت ہونے والا لوٹے نما کین کم از کم 2 لیٹر کے مساوی ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے مزید تحقیق کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی مسجد اور اس سے ملحقہ علاقے میں مزید دریافت کا عمل جاری ہے ۔ 

شیئر: