Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیسیفک رِم 2‘  اپ رائزنگ کا ٹریلر

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم پیسیفک رِم 2 ¾اپ رائزنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔2013میں سینما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا گیاہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا،ڈسٹن کلیئر،لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یہ فلم23فروری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
 

شیئر: