Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹ بولنے پر بی جے پی کو ملنے چاہئیں 100فیصد نمبر، لالو

پٹنہ۔۔۔۔۔مالی سال 2018کا بجٹ آنے کے بعد مرکز کی بی جے پی حکومت پر مخالفین کی تنقید جاری ہے۔ چاراگھوٹالہ کیس میں رانچی کی جیل میں قید آرجے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے ٹویٹر پر عام بجٹ میں کئے گئے وعدوں پر مرکز پر طنز کسا گیا ہے۔ لالو نے جھوٹے وعدوں کا الزام لگایا ۔ لالو کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تحریر کیا گیا ہے کہ جیسے ہری دوار سے خلیج بنگال تک گنگا ندی صاف ستھری اور شفاف ہوکر بہہ رہی ہو، جیسے ملک میں 100اسمارٹ سٹی بن کر تیار ہیں،جیسے15لاکھ روپے ہرکسی کو مل گئے ہیں ویسے ہی کسانوں کی آمدنی بھی دگنی ہوجائیگی۔ویسے ہی غریبوں کو فری میڈیکل کی سہولت ملے گی۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے جھوٹ بولنے میں 100میں سے 100نمبر دینے کی بات تحریر کی۔

شیئر: