Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالااسمبلی کے اسپیکر نے خریدا 50ہزار روپےکا چشمہ

کیرالا۔۔۔۔۔کیرالااسمبلی کے اسپیکر پی شری رام کرشنن نے تقریباً50ہزار روپے کا چشمہ خریدا جس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت کے 2018کا بجٹ پیش کرنے کے ایک دن بعد کل مہنگے چشمے کی خریداری کی بات سامنے آئی۔ کوچی کے وکیل ڈی پی بینو کی آرٹی آئی پر جواب دیتے ہوئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے بتایا کہ اسپیکر نے بینائی کمزور ہونے پر ڈاکٹر سے مشورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے استعمال کیلئے 49900روپے کا چشمہ خریدا جس میں سے4900روپے فریم اور 45ہزار روپے لینس پر خرچ کئے گئے۔

شیئر: