Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راو انوار کو ملکرڈھونڈیں گے،عمران خان

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خود بھی لوگوں کے ساتھ ملکرراو انوار کو ڈھونڈ یں گے۔ اتوار کو نیشنل پریس کلب کے باہر محسود قبائل کے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ راو انوار نے صرف نقیب اللہ کا نہیں بلکہ دیگر لوگوں کا بھی قتل کیا۔انہوں نے دھر نے کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکیلے نہیں، پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کو جیسے قتل کیا گیا ایسے ہی کراچی میں کئی لوگ مارے گئے۔ کوشش کرتا رہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کروں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج قبائلی علاقوں میں نہیں بھیجنی چاہیے تھی ۔ فوج بھیجنے کی مخالفت پر میرا نام طالبان رکھ دیا گیا ۔ ہم نے قبائلی علاقوں میں جو ظلم کیا، اگر کوئی کمزور قوم ہوتی اب تک ختم ہوچکی ہوتی۔ پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں کبھی ا مریکہ کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔انہوں کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ضروری ہے جو ایسا نہیں چاہتا وہ فاٹا کے عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔ فاٹا کے الحاق کے لئے بھر پور مہم چلائیں گے۔

شیئر: