Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصل جنرل کی رہائش پر ”پنجاب نہیں جاﺅنگی“ کی نمائش

  جدہ.... پاکستانی قونصلیٹ جدہ نے قونصل جنرل کی رہائش پر پاکستانی فلم ” پنجاب نہیں جاﺅنگی“ دکھانے کا اہتمام کیا۔ ایشین قونصل جنرلرز کلب کے زیر اہتمام فلم دکھائی گئی۔ یہ کلب ہر سال اپنے اپنے متعلقہ ملکوں کی فلمیں دکھاتا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سفارتکار ،سعودی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان موجود تھے۔ فلم میں پاکستانی معاشرے اور ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ یہ ہلکی رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں محبت ، غم اورسب کچھ ہے۔ اسکا اختتام اچھے انداز سے ہوا ہے۔ یہ پاکستان کی تازہ ترین فلم ہے اور گزشتہ سال اگست میں نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی۔پاکستان میں اس فلم نے سب سے زیادہ کاروبار کیا۔ ناظرین نے بھی اس موقع پر فلم کا بھرپور لطف لیا۔ مملکت میں سینما گھر کھلنے کے سعودی حکومت کے اعلان کے بعد جدہ میں دکھائی جانے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے۔

شیئر: