ریاض...پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں کو دمام سے ریاض کےلئے الیکٹرک مسافر ٹرینیں چلانے کے مواقع مہیا کئے جائیں گے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ حرمین ایکسپریس ٹرین کی طرح مملکت کے تما م علاقوں میںالیکٹرک ٹرینیں چلانے کے منصوبے نافذ ہونگے۔آغاز ریاض دمام الیکٹرک ٹرین سے ہوگا۔ یہ تیز رفتار ہونگی۔ سعودی سرمایہ کار وںکو اس قسم کے منصوبوں میں شامل کیا جائیگا۔