Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام دشمن طاقتیں متحد، مسلمان آپسی لڑائی میں مصروف، فاروق عبداللہ

سری نگر۔۔۔۔ نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اسلام دشمن طاقتیں  مسلم دنیا کے خلاف برسرجنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام  اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ دنیا کے قدیم اور ترقی یافتہ اسلامی ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عراق ، شام ، لبنان، فلسطین ،  افغانستان ، یمن اور دیگر ممالک کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں یونیورسٹیاں، دانشگاہیں ، مدارس، اسلامی فن تعمیر کی شاندار عمارتیں اور لائبریریاں تھیں جنہیں منصوبہ بند ساز ش کے تحت زمین بوس کردیا گیا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ دشمن قوتیں مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کے فقدان کا فائدہ اٹھارہی ہیں جبکہ مسلمان آپس میں مسلکی بنیادوں پر لڑنے میں مصروف ہیں۔اسلام نے رنگ و نسل ، ذات پات ، گورے کالے کی تمیز مٹاکر مساوات ، انصاف اور بھائی چارے کا درس دیا۔انہوں نے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ آپسی دوریاں مٹاکر متحد ہوجائیں اور مسلم دنیا کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

شیئر: