Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میر عارف علی مزید ایک سال کیلئے خاک طیبہ ٹرسٹ کے صدر نامزد

ٹرسٹیز محمد شمیم کوثر، سید خواجہ وقار الدین ، اعجاز احمد خان، احمد عبدالحکیم اور ممبران کی مبارکباد ، بہت جلد اسکول کو جونیئر کالج تک لے جائینگے، میر عارف علی

 

* * * * * *

رپورٹ و تصویر ۔ امین انصاری ۔ جدہ
 خاک طیبہ ٹرسٹ جدہ کے صدر میر عارف علی نے اپنی صدارتی میعاد کا ایک سال مکمل کیا ۔ ٹرسٹیزمحمد شمیم کوثر  ، سید خواجہ وقار الدین ،اعجاز احمد خان اور احمد عبدالحکیم نے مبارکباد پیش کی اور انکی کارکردگی کو  سراہتے ہوئے   صدارتی میعاد کو مزید ایک سال  (2018-19)   بڑھانے کی تجویز ممبران کے سامنے  رکھی جسے متفقہ طور پر  منظورکر لیا گیا ۔ جدہ کے ٹرسٹیز نے حیدرآباد دکن کے ٹرسٹیز سے بھی  فیصلے کی تائید حاصل کی اور میر عارف علی کو ٹرسٹ کا آئندہ ایک برس کیلئے صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شمیم کوثر ، سید خواجہ وقار الدین اور احمد عبدالحکیم نے کہا کہ  میر عارف علی کے تقرر کے بعد سے خاک طیبہ ٹرسٹ کے تحت چلنے  والے اسکول کی کارکردگی میں  بہتری ہوئی ۔ انہو ں نے ٹرسٹ کے تحت چلنے  والے روزگار اداروںمیں  نہ صرف اضافہ کروایا بلکہ اسے مارکیٹ سے جوڑ کر ہزاروں خواتین کو  روزگار سے منسلک کیا ۔ میر عارف علی نے اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی بہتری اور روزگار کو مستحکم کرنے میں لگادی ۔  ٹرسٹیز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عارف علی کو  مزید ایک سال کیلئے   صدر منتخب  کرلیا گیا۔ توقع ہے کہ ان کی صدارت میں خاک طیبہ ٹرسٹ بہترین کارنامے انجام دے گی ۔ 
    خاک طیبہ ٹرسٹ کے نائب صدر منور علی خان ارشد ، جنرل سیکریٹری خواجہ وقار الدین اور ممبران نے میر عارف علی کی میعاد میں اضافے کے فیصلے کو مستحسن قرار دیا  ۔
     صدرخاک طیبہ ٹرسٹ میر عارف علی نے کہا کہ جدہ کے ٹرسٹیز نے    اعتماد کرتے ہوئے  مدت صدارت میں توسیع کی ہے ۔ ان شاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اترونگا۔  انہوں نے کہا کہ تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قوم کے معماروں کی بہتر سے بہتر تعلیم کا انتظام کریں ۔ انہوں نے سید خواجہ وقار الدین کے نظریہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ہم بہت جلد ٹرسٹ کے تحت چلنے والے محدث دکن اسکول کو جونیئر کالج تک لے جائیں گے اس کیلئے میں اور سید خواجہ وقار الدین تمام ممبران اور ٹرسٹیز کی مدد سے اسکول کے قریب کالج کے قیام کو اسی سال یقینی بنائیں گے ۔ اگر ہمارا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا تو ہزاروں طلباء خاص کر طالبات کیلئے زیادہ  مفید ہوگا ۔آخر میں انہوں نے تمام اراکین اور ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا ۔

 

شیئر: