نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے رہنما امیت شاہ نے راجیہ سبھا کے خطاب کے دوران کانگریس کےصدر راہول گاندھی اور پکوڑے روزگار پر نکتہ چینی کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3برسوں کے دوران مودی حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا۔ سابقہ حکومت کے گڑھے بھرنے کا کام کیا۔ آزادی کے بعد سے ابتک60فیصد لوگوں کے بینک کھاتے تک نہیں کھلے تھے۔ 31کروڑ جن دھن کھاتے کھلوائے گئے،انہوں نے وزیر اعظم مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ جب چائے والے کا بیٹا ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو پکوڑا بنانا شرم کی بات نہیں ۔ پکوڑا بنانا خود روزگار ہے۔پکوڑے بیچنا بے روزگاری سے بہتر ہے۔