Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہلی تشریح کیس،نواز شریف فریق نہیں بنیں گے

  اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نااہلی تشریح کیس میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کرادیا ۔بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ جواب داخل کر ایا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے عدالتی کارروائی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیاہے۔ جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار یا مقدمہ میں فریق نہیں ہوں۔ فریق ہوتا تو جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الا حسن سے مقدمہ کی کارروائی سے الگ ہونے کی درخواست کرتا۔جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الا احسن میری اہلیت کے مقدمہ میں شامل رہے اور اپنی رائے دے چکے ہیں۔ کئی متاثرہ فریق عدالت کے روبرو ہیں ان کے مقدمہ کو متاثر نہیں کرنا چاہتا۔جواب میں کہا گیا کہ طے شدہ اصول ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا بنیادی حق ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی نہیں ہو سکتی۔ 62 ون ایف میں پارلیمنٹ نے کوئی مدت کا تعین نہیں کیا۔ نا اہلی صرف اس الیکشن کے لئے ہو گی جسے چیلنج کیا گیا ہو۔

شیئر: