زخم کا نہ بھرنا ذیابیطس کی علامت ہو سکتا ہے
اگر کوئی زخم کئی ہفتے بعد بھی بھر نہ پا رہا ہو تو یقینا آپ کو فوری چیک اپ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ذیابیطس کی علامت ہو سکتا ہے . ذیابیطس میں خون میں گلوکوز لیول کا بڑھ جانا اعصاب کو متاثر کرتا ہے جسکے نتیجے میں خون کی گردش میں کمی آجاتی ہے اور زخم کو بھرنے کے لیے جلد کو خون کی مناسب مقدار نہیں مل پاتی جسکے باعث نہ صرف یہ کہ زخم نہیں بھرتا بلکہ یہ فنگل انفیکشن ، بیکٹیریل انفیکشن اور گینگرین کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے لہذا زخم کے کافی عرصے تک نہ بھرنے کی صورت میں مرض کی فوری تشخیص اور علاج ضروری ہے . ذیابیطس ہونے کی صورت میں جسم کے کسی بھی حصے خاص طور پر پاؤں پر لگا کٹ ، زخم یا چھالے کا ٹھیک نہ ہونا مسائل کا سبب بن سکتا ہے اور اگر مناسب دیکھ بھال اور علاج نہ ہو تو پاؤں کاٹنے کی نوبت بھی آسکتی ہے .