اگر آپ اپنے پیروں کا مناسب خیال رکھ رہی ہیں اور انہیں مطلوبہ مقدار میں نمی بھی فراہم کر رہی ہیں لیکن اسکے باوجود بھی پیروں کی جلد اور ایڑیاں پھٹ رہی ہیں تو یہ ممکنہ طور پر تھائیرائیڈ کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے . ہائیپو تھائیرائیڈزم میں تھائیرائیڈ غدود تھائیراگزن ہارمون بنانے سے قاصر ہو جاتا ہے . اسکے نتیجے میں میٹابولک ریٹ ، اعصابی نظام ، بلڈ پریشر اور پٹھوں کی نشونما متاثر ہونے لگتے ہیں . جلد خشک ہو کی پھٹنے لگتی ہے اور خاص طور پر پیروں کی جلد سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے . جلد کی مناسب حفاظت کے باوجود بھی حالت بہتر نہ ہو نے پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے .
مزید پڑھیں: