Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ءتک ”ہیرے “ کی اسکرین والے اسمارٹ فون بازار میں آجائینگے

 نیویارک.... کیا آپ ایسا سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک ایسا اسمارٹ فون ہو جس کی اسکرین ہیرے سے تیار کردہ ہو یا اسکی تیاری میں ہیرے کا استعمال کیا گیا ہو۔ اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو یقینا آپ درست سمجھ رہے ہیں کیونکہ امریکہ میں اسمارٹ فون تیار کرنے والی بڑی کمپنی نے ہیرو ںکی مدد سے اسمارٹ فون پر اسکرین کے طور پر لگائے جانے والا ایسا شیشہ تیار کیا ہے جو ہیرے سے تیار کردہ ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ بنیادی طور پر یہ ایک شیشہ ہی ہوگا مگر اسے مختلف تجربات کے ذریعے اتنا سخت بنادیا جائیگا کہ اس پر ہیرے کا گمان ہو۔ اسمارٹ فون کیلئے یہ حیرت انگیز شیشہ امریکہ کی مشہور شیشہ ساز کمپنی” آکھان سیمی کنڈکٹرز“ والوں نے تیار کیا ہے اور اب یہ شیشہ اس مرحلے سے گزر رہا ہے کہ اسکی قوت برداشت کا اندازہ لگایا جاسکے اور یہ دیکھا جاسکے کہ وہ کتنا دباﺅ برداشت کرسکتا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسمارٹ فون کی اسکرینوں کے ٹوٹنے پھوٹنے کے واقعات قصہ پارینہ بن جائیں گے۔

شیئر: