Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہانہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودی کمپنیوں و اداروں کو تارکین وطن پر مقرر فیس کی ادائیگی کے سلسلے میں6ماہ کی مہلت دیدی۔ مطلوبہ رقم قسطوں میں بھی ادا کی جاسکے گی۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2018ءسے نجی اداروں میں موجود غیر ملکی ملازمین پرعائد فیس کا حساب کتاب کرلیا گیا ہے۔ ورک پرمٹ کو سامنے رکھ کر فیس کی رقم جوڑی گئی ہے۔ کسی بھی ادارے سے اس کے غیر ملکی ملازمین پر مقرر فیس موثر بماضی نہیں ہوگی۔ جو رقم بھی وصول کی جائیگی وہ فیصلے پر عمل درآمد کی تاریخ ہی کے حساب سے ہوگی۔
 

شیئر: