Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں 1597افراد پر ایک ڈاکٹر

نئی دہلی۔۔۔۔ ملک میں ایلو پیتھی سے علاج کیلئے مجموعی طور پر 10لاکھ41ہزار سے زیادہ ڈاکٹرز موجود ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل سائنسز کی اطلاع کے مطابق 30ستمبر 2017ء تک ملک میں مجموعی طور پر 10لاکھ 41ہزار 395ایلوپیتھک ڈاکٹررجسٹرڈ ہیں۔ان میں سے 80فیصد یعنی تقریباً8لاکھ 33ہزار ڈاکٹرز ملازمت کیلئے دستیاب ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق ایک ارب 33کروڑ آبادی کے حساب سے 1597لوگوں پر ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔ جبکہ صحت تنظیم کے پیمانے کے حساب سے ایک ہزار افراد پر ایک ڈاکٹر ہونا چاہئے۔

شیئر: